ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔فائل فوٹو
ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔فائل فوٹو

اپوزیشن تحریک کے دوران دہشتگردی بھی ہوسکتی ہے؟

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔ نواز شریف کو باہر گئے ایک سال ہونے کو ہے کوئی آپریشن نہیں ہوا۔ نواز شریف عوام کو بے وقوف بنا کر گئے۔نواز شریف اب کبھی وطن واپس نہیں آئیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمن مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں، ان کو اندازہ نہیں اس کے کیا نتائج نکلیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا میں فوج کا کلیدی کردار ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سندھ حکومت استعفے دے کر کیا کرے گی؟ اگر انہوں نے استعفے دے دیے دوبارہ کبھی حکومت نہیں بناسکیں گے۔
شیخ رشید نے اپوزیشن کو حکومت مخالف تحریک کے تناظر میں خدشہ ظاہر کیا کہ ایسی صورتحال میں نہ صرف کورونا وائرس کی وبا پھیل سکتی ہے بلکہ دہشت گردی کے واقعات بھی ہوسکتے ہیں۔