اگر جہازوں کے کپتان اور فضائی میزبان سمیت دیگرعملہ جہاز سے اترتا اور قیام کرتا ہے تو کورونا ٹیسٹ لازم ہوگا، سی اے اے
اگر جہازوں کے کپتان اور فضائی میزبان سمیت دیگرعملہ جہاز سے اترتا اور قیام کرتا ہے تو کورونا ٹیسٹ لازم ہوگا، سی اے اے

پاکستان میں تمام ایئر لائنز کا عملہ کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا ہے اور اس حوالے سے سی اے اے کے شبعہ ائیر ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے جہازوں کے کریو پر عائد کورونا ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم کردی گئی ہیں، تاہم اگر جہازوں کے کپتان اور فضائی میزبان سمیت دیگرعملہ جہاز سے اترتا اور قیام کرتا ہے تو کورونا ٹیسٹ لازم ہوگا۔
حکمنامے میں ہے کہ کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط لازم ہے، کریو کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر معلومات درج کرنا لازم ہوگی۔ پاکستان نے کیٹگری اے کے تحت 30 ممالک سے آنے والوں کیلیے کرونا ٹیسٹ کی شرط پہلے ہی ختم کر دی تھی۔