اسپیکراور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین کیس۔ مہلت کی استدعا مسترد
وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکریٹری کودوپہرایک بجے طلب کرلیا۔
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
لاہورہائیکورٹ نے اسپیکراور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین کیس میں مہلت کےلیے سرکار کی استدعا مسترد کردی اوروزیراعلیٰ پنجاب کے سیکریٹری کودوپہرایک بجے طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسپیکراوروزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت ہوئی ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پرسماعت کی،عدالت نے مہلت کےلیے سرکارکی استدعا مسترد کردی اوروزیراعلیٰ پنجاب کے سیکریٹری کودوپہرایک بجے طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ سیکریٹری مطمئن نہ کر سکے تووزیراعلیٰ کوطلب کریں گے۔