ملک بھر میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت نے ایران سے درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ابتدائی طور پر ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی ایک ماہ کے لیے اجازت دی گئی ہے، توقع ہے درآمد سے قیمتوں میں استحکام آئے گا۔
وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت نے ایران سے درآمد کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے وفاقی حکومت نے نجی درآمد کنندگان کو ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔