ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، مسئلہ جلد حل ہوگا، ٹرمپ
امریکا فوجی اور مالی دونوں اعتبار سے ایران کے خلاف بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے
October 22, 2026 · بام دنیا
ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، مسئلہ جلد حل ہوگا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل بہت جلد نکل آئے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا فوجی اور مالی دونوں اعتبار سے ایران کے خلاف بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران سے متعلق معاملہ کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ معاملہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد حل ہوگا، تاہم انہوں نے کہا کہ آئندہ کی صورتحال کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔