رحیم یار خان میں اسکول کی فیس مانگنے پر باپ نے بیٹی بعدازاں بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق صادق آباد تحصیل میں اللہ دتہ نامی شخص نے اسکول فیس کا تقاضہ کرنے پر اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔ ملزم نے دریں اثنا اپنی بیوی کی جان بھی لے لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماں بیٹی کے قتل کے الزام میں اللہ دتہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔