احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر 29 اکتوبرتک عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی،نواز شریف کی جائیداد ، کمپنیوں میں شیئرز ضبطگی اوراکائونٹس سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔
تفتیشی افسر نے کہاکہ نوازشریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی پر عملدرآمد جاری ہے ،ایک نجی بینک کی برانچ کسی اورجگہ منتقل ہو گئی ،خط پہنچ نہیں سکا۔
عدالت نے نجی بینک کے ہیڈآفس کے پتے پر خط دوبارہ ارسال کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبر تک عملدرآمد کا حکم دے دیا۔