ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نے جان بوجھ کر گندم کی ریلیز روک رکھی ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں ضرورت کے مطابق گندم کے ذخائر موجود ہیں، سندھ حکومت نے جان بوجھ کر گندم کی ریلیز روک رکھی ہے۔ آنیوالے وقت میں گندم کی وافر مقدار موجود ہوگی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں قیمتوں میں کمی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچا۔ بلوچستان میں گندم کی پیداور کم ہے۔