محکمہ داخلہ پنجاب کے کنٹرول روم میں اپوزیشن کے جلسے کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کنٹرول روم میں جلسے کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے اور جلسے کی اب تک کی صورتحال سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا ہے۔