پی ڈی ایم پاورکے بغیر شو کررہی ہے۔شبلی فراز

ان کی نہ کوئی سمت ہے نہ کوئی پلان اورنہ ہی ان کے نظریات اورموقف ایک ہیں،ٹوئٹ

               
October 18, 2020 · اہم خبریں, قومی
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہاہے کہ پی ڈی ایم صرف شو کررہی ہے جس میں پاور نہیں

شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ان کی نہ کوئی سمت ہے نہ کوئی پلان اورنہ ہی ان کے نظریات اورموقف ایک ہیں،ان کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں،عوام کیلیے کچھ نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ مولانا فضل الرحمن سے پہلے تقریرکرا لیں،خالی کرسیوں سے تقریر کراناان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔