سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ایک سال پرانی ہے، اکتوپر 2019 میں چارج سنبھالنے کے بعد اپنے اہلکاروں کا اسلحہ چیک کرنے ملیر ندی گیا تھا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ایک سال پرانی ہے، اکتوپر 2019 میں چارج سنبھالنے کے بعد اپنے اہلکاروں کا اسلحہ چیک کرنے ملیر ندی گیا تھا

فائرنگ کرتے ڈی ایس پی کی وڈیووائرل ہونے پر وضاحت

رپورٹ:شرجیل مدنی
ڈی ایس پی سب ڈویزن ملیر سٹی فیصل خان کی ایک سال قبل بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ۔
ڈی ایس پی سب ڈویژن ملیر سٹی فیصل خان جو کہ سوشل ایکٹویٹی اسٹیٹس کی خاطرسرکاری اسلحہ کا بلاوجہ استعمال کرتے دکھائی دیے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایس ڈی پی او تھانہ ملیر و تھانہ شاہ لطیف کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ڈی ایس پی فیصل خان کو ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلے عام اوپن ایریا میں فائرنگ کی جارہی ہے۔ ڈی ایس پی فیصل خان نے علاقے کو پولیس فائر رینج میں تبدیل کر دیاہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سرکاری اسلحے کا استعمال کیا گیا ہے۔ موصوف ایس ایم جی اور سروس پسٹل سے فائر کرتے رہے۔ کیا ایک ڈی ایس پی پولیس یونیفارم میں علاقے میں خوف و حراس اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اسلحے کو ضائع کرسکتا ہے۔
جھوٹے پولیس مقابلے کی رپورٹ دے کر ڈپارٹمنٹ کا اسلحہ ایسے ضائع کیا جاتا ہے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔ کیا اس پر بھی کوئی بات کرے گا۔ آخر کب تک غیر سنجیدہ افراد کے ہاتھوں پولیس ڈپارٹمنٹ کی بدنامی ہوتی رہے گی۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی سب ڈویزن ملیر فیصل خان نے امت کو بتایا ہے کہ سوشل میڈیاں پر وائرل ہونے والی ویڈیوں ایک سال پرانی ہے جب اکتوپر 2019 میں میں اپنا چارج سنبھالا تھا ۔میں اپنے اہلکاروں کا اسلحہ چیک کرنے کے لئے ملیر ندی گیا جہاں میں نے اپنے تمام اہلکاروں کا اسلحہ چیک کیا اور اسی دوران کسی اہلکار نے ویڈیوں بنا لی اور اس اہلکار سے ہی یہ ویڈیوں ضلع ملیر میں موجود بعض بلیک میلروں نےحاصل کرکے سوشل میڈیاں پر وائرل کردی یہ ویڈیوبلیک میلروں کی جانب سے بلیک میل نہ ہونے کی بنا پر سوشل میڈیاں پر وائرل کی گئی ہے۔ میں ایک ڈی ایس پی رینک کاافسر ہو اور اپنے اہلکاروں کی وردی سے لے کر اسلحہ چیک کرنا میرے فرائض میں شامل ہے اور میں ان بلیک میلرز کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ کچھ بھی کرلیں قبضہ مافیا، منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔