شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین۔فائل فوٹو
شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین۔فائل فوٹو

مریم نوازکا ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے سے انکار

مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے کیس میں مریم نوازنے ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے سے انکار کردیا۔

آج صبح پولیس نے نجی ہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر)صفدرکو گرفتارکرلیا ،مریم نواز نے بھی مذکورہ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے سے انکارکردیا،فیصلہ مرکزی قیادت کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیاگیا،اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید،مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب شریک ہوئیں۔

یاد رہے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل ن لیگی رہنماؤں کی مزار قائد پر حاضری کے دوران سیاسی نعرے بازی کی گئی تھی جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست پرکیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر سمیت 200 لیگی کارکنوں کے خلاف برگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ قائداعظم مزار پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 6،8 اور 10 کے تحت درج کیا گیا ہے۔