کورکمانڈرکراچی کو فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر
کورکمانڈرکراچی کو فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

آرمی چیف کاکراچی معاملے کا نوٹس، کورکمانڈرکراچی کو تحقیقات کا حکم

چیف آف ارمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کورکمانڈر کراچی کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
پاک فوج ادارہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کراچی واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور کورکمانڈر کراچی کو اس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورکمانڈر کی واقعہ کی تحقیقات کرکے فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام پہلوئوں کا جائزہ لے کر حقائق کا تعین کیا جائے۔