ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ کی جانب سے بذریعہ نوٹس زیر دفعہ 8,5,30 سندھ پبلک پراپرٹی (ریمول آف انکروچمنٹ) ایکٹ 2010 کے تحت وہ تمام لوگ جنہوں نے منظور کالونی / محمود آباد میں نالے کے دونوں اطراف قبضہ کررکھا ہے اور غیر قانونی تعمیرات رہائشی یا کمرشل سرکاری زمین پر بنالی ہیں۔ ان تمام کو اس نوٹس کے تحت مطلع کیا جاتا ہے کہ کے ایم سی کچی آبادی اور کے ایم سی لینڈ لیز ڈیپارٹمنٹ کے لگائے گئے نشانات کے مطابق تین دن کے اندر غیر قانونی قبضہ خالی کردیں، دیگر صورت سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق انتظامیہ تمام غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کو منہدم کرکے نالے کے دونوں اطراف سرکاری جگہ واگزار کروالے گی اور غیر قانونی قابضین کیخلاف قانونی چارہ جوئی بھی عمل میں لائی جائے گی۔