ملزمان موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔فوٹو امت
ملزمان موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔فوٹو امت

ضلع ملیرکے چار تھانوں کی جرائم پیشیہ افراد کیخلاف کارروائیاں

رپورٹ:شرجیل مدنی

ضلع ملیرکے ایس ایس پی عرفان بہادی کے حکم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

ضلع ملیرکے چار تھانوں کی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 سے زائد ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔

ایس ایس پی عرفان بہادر۔فائل فوٹو
ایس ایس پی عرفان بہادر۔فائل فوٹو

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار پولیس نے ڈرگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے افغان کیمپ کٹ نزد نادرن بائی پاس سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔گرفتار ملزمان سے فائن کوالٹی کی چرس اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ نیو کراچی کے علاقے سے موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف کیا۔موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ نمبر 435/2020 تھانہ نیو کراچی میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔

 ملزمان نے چوری شدہ موٹرسائیکلیں فروخت کرکے منشیات خریدنے کا انکشاف کیا۔ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔گرفتار ملزمان کیخلاف کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان میں محمد حاشر ولد نواب علی خان، محمد بلال ولد مستقیم اور فیصل ولد اکرم شامل ہیں۔

میمن گوٹھ پولیس کی کارروائی
میمن گوٹھ پولیس نے ملزم کو دوران گشت گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے زیر استعمال مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

ملزم سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ میمن گوٹھ سے کچھ روز قبل چوری کی گئی تھی۔موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ نامعلوم ملزم کیخلاف درج کیا گیا تھا۔ملزم رحمت اللہ نے میمن گوٹھ اور ملحقہ آبادی سے موٹرسائیکل چوری کا انکشاف کیا۔ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔گرفتارملزم کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

شاہ لطیف پولیس کارروائی
میمن گوٹھ سے موٹرسائیکل لفٹر گرفتار۔پولیس نے ملزم کو دوران گشت گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے زیر استعمال مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ۔ملزم سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ میمن گوٹھ سے کچھ روز قبل چوری کی گئی تھی۔

موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ نامعلوم ملزم کیخلاف درج کیا گیا تھا۔ملزم رحمت اللہ نے میمن گوٹھ اور ملحقہ آبادی سے موٹرسائیکل چوری کا انکشاف کیا۔ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

ابراہیم حیدری سے منشیات فروش گرفتار

پولیس نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث تین ملزمان کو بھی گرفتارکیا۔پولیس نے دوران گشت ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے منشیات اور تعمیراتی سامان برآمد ہوا۔گرفتار منشیات فروش ملزم جہانزیب علاقے میں منشیات کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے گرفتارملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کا آغازکردیا ہےگرفتار ملزمان میں جہانزیب، شبیر شاہ، منظوراورفقیر شامل ہیں۔