کچرا کنڈیوں سے2 نومولود بچوں کی نعشیں ملنا انسانیت سوز واقعہ ہے۔فائل فوٹو
کچرا کنڈیوں سے2 نومولود بچوں کی نعشیں ملنا انسانیت سوز واقعہ ہے۔فائل فوٹو

کچرا کنڈیوں سے2 نومولود بچوں کی نعشیں برآمد

شاہ لطیف اوراورنگی ٹاؤن ساڑھے 11 نمبر سے کچرا کنڈیوں سے2 نومولود بچوں کی نعشیں ملی ہیں ۔
 تفصیلات کے مطابق درندہ صفت افراد نے 2نومولود بچوں کو جانوروں کی خوراک بننے کیلیے کچرا کنڈیوں میں پھینک دیا۔

شاہ لطیف اوراورنگی ٹاؤن کی کچرا کنڈیوں سے2 نومولود بچوں کی نعشیں ملنا انسانیت سوز واقعہ ہے۔اس حوالے سے رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ اطلاح تاخیر سے ملی تب تک دونوں نومولود بچے جانوروں کی خوراک بن چکے تھے۔

رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ خدارا، معصوم بچوں کو قتل نہ کریں، انہیں چھیپا سینٹرز پر نصب چھیپا جھولے میں ڈال دیں۔اولاد اللہ کی نعمت ہے،اسے قتل نہ کریں بلکہ اْن بے اولاد جوڑوں کی گود بھریں جو اولاد کیلیے ترس رہے ہیں۔