غیر قانونی کام کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر
غیر قانونی کام کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر

لاکھوں روپے مالیت کا مضر صحت گوشت برآمد

ڈی سی کورنگی شہریار گل میمن کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کیپٹن ( ر) عطاالرحن کاکڑ نے کارروائی کرتے ہوئےتھانہ سعود آباد، ملیر، ماڈل زون کی علاقہ پولیس چوکی اورلیاقت مارکیٹ سے لاکھوں روپے مالیت کا مضر صحت گوشت تحویل میں لے کر مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا تھا کہ عوام کی جان سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاۓگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت جس میں پریشر لگا گوشت اور بیمار جانور شامل ہیں جن کو بنا چیک کیے ذبح کیا جاتا ہے اوران کا گوشت غریب عوام کو کھلایا جا رہا ہے جو انتہائی خطر ناک ہے ۔
ان کا کہنا تھا کے تحویل میں لیا گیا گوشت کو چڑیا گھر میں موجود گوشت خور جانوروں کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔

 ان کا کہناتھا کہ غیر قانونی کام کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا اوراس جگہ کو سیل کیا جائے گا تاکہ اس طرح کا غیر قانونی کام نہ ہو سکے۔

اسسٹنٹ کمشنرنے آخر میں کہا کہ اس طرح کا کام کرنے والوں کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائیگا ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔