رپورٹ :شرجیل مدنی
ضلع کورنگی کی حدود سے کراچی اور اندرون سندھ میں واقع بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے درجنوں شہریوں کی رقم لوٹنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گرہ کے دو کارندے ضلع کورنگی پولیس نے گرفتار کر لئے ۔
ملزمان ضلع کورنگی میں موجود 8سے زائد تھانوں کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے ۔
ضلع کورنگی پولیس کی انٹیلی جنس بیس کارروائی بین الضلاعی ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار جو بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرکے اور مزاحمت پر گولیاں مار کر فرار ہوجاتے تھے. ملزمان کو مع اسلحہ و کیش برآمدگی کے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ایس ایس پی کورنگی کیپٹن (ر) فیصل عبدالله چاچڑ نے بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی رقم چھیننے والے ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
اس ٹیم میں ایس ایچ او عوامی کالونی ۔ایس ایچ او سعود آباد ۔ ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا ۔ چوکی انچارج ناصر کالونی شامل تھے۔
اس ٹیم نے جدید ٹیکنیکل طریقے سےمختلف بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کی نگرانی کرنے والے مشتبہ شخص کی تصویریں اور سی سی ٹی وی تمام بینکوں سے جمع کی تھیں۔
زیادہ تر بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے ایک ہی مشتبہ شخص کو دیکھا گیا جو کہ بینک کے اندر کیش لینے والوں کی نگرانی کرتا تھا اور کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے لوٹتا تھا اور کیش چھین کر فرار ہوجاتے تھے اور مزاحمت پر گولیاں مارتے تھے۔
دونوں بالا ملزمان کو مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ عوامی کی حدود الحسن بس اسٹاپ سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا ہے کہ وہ پیشہ ور بینک ڈکیت ہیں جنھوں نے کراچی اور اندروں سندھ کے مختلف ایریا میں بینکوں سے کیش لیکر نکلے والے درجنوں شہریوں کو لوٹنے کے انکشافات کیے ہیں۔
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ تھانہ شاہ لطیف ٹاون ۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا ۔ تھانہ عوامی کالونی ۔ تھانہ سعود آباد ۔ تھانہ سمن آباد ۔ تھانہ ہنگورو ضلع خیر پور۔ کی حدود میں مختلف شہریوں کو بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والوں کو لوٹا۔کراچی کی وارداتوں کے مدعیوں نے اپنے ساتھ ہونے والی وارداتوں میں دونوں ملزمان کو شناخت بھی کر لیا ہے۔
ملزمان سے برآمد ہونے والا پسٹل کا فرانزک کروایا گیا تو تھانہ سمن آباد کے مقدمے الزام نمبر 256/2020 و تھانہ عوامی کالونی کے مقدمہ الزام نمبر 491/2020 دوران ڈکیتی شہریوں کی مزاحمت پر فائرنگ کے لیے استعمال ہونے والا پسٹل بھی یہی تھا۔
تھانہ عوامی کالونی کی حدود سیکٹر 27 سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج جوکہ 2اکتوبر سال 2020 کو وقوع ہوا اور ویڈیوکلپ بھی میڈیا پر واہرل ہوئی تھی اس میں بھی ملزمان کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے. ملزمان نے فاہرنگ کی تھی اور تیرہ لاکھ روپے چھینے تھے ۔ جس میں سفید کیبن والی گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔
ملزمان نے تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے کراسنگ پر تاریخ 16/9/20 کو سگريٹ کمپنی کی گاڑی پر فاہرنگ کر کے گیارہ لاکھ تیس ہزار روپے چھینے تھے اور مزاحمت پر فاہرنگ کرکے کمپنی منیجر کو ہلاک کیا تھا اسکی ویڈیوکلپ بھی واہرل ہوئ تھی۔
تھانہ شاہ لطیف مقدمہ الزام نمبر 873/2014 بجرم دفعہ 392/397/ پی پی سی کے مدعی نے بھی مذکورہ ملزمان شناخت کر لیا
گرفتار ملزمان سے دو عدد پسٹل۔ ایک عدد موبائل فون ویگوٹیل. تین لاکھ چالیس ہزار روپے کیش. ایک چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KHY-8572 ماڈل یونیک 2015 جو کہ تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے چوری ہوئی تھی .
گرفتار شدہ بالا ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ عوامی کالونی میں ذیل مقدمات کے تحت عمل میں لائی جائیگی۔
(١) تھانہ شاہ لطیف مقدمہ الزام نمبر 863/2014
(٢) تھانہ عوامی کالونی مقدمہ الزام نمبر 491/20
(٣) تھانہ kia مقدمہ الزام نمبر 948/20
(٤) تھانہ عوامی کالونی مقدمہ الزام نمبر 535/2020 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ.
(٥) تھانہ عوامی کالونی مقدمہ الزام نمبر 536/2020 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ.
(٦)تھانہ عوامی کالونی مقدمہ الزام نمبر 530/2020 بجرم دفعہ 381A پی پی سی.
گرفتار شدہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے
(١) مقدمہ الزام نمبر 863/2014 بجرم دفعہ 392/397 پی پی سی تھانہ شاہ لطیف ٹاون.
تھانہ ہینگورو کے مقدمات ذیل ہیں.
(١) مقدمہ الزام نمبر 10/2014 بجرم دفعہ 392/215
(٢) مقدمہ الزام نمبر 94/2014 بجرم دفعہ 395/341 /337 H2.
(٣) مقدمہ الزام نمبر 107/2014 بجرم دفعہ 381A ت پ.
(۴) مقدمہ الزام نمبر 93/2016 بجرم دفعہ 395/570/324/353 پی پی سی.
مزید تفتیش جاری ہے
ایس ایس پی کورنگی نے تمام پولیس پارٹی کیلیے CC1st اور کیش ریوارڈ Recommendation بھیجی ہے۔