تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو۔فائل فوٹو
تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو۔فائل فوٹو

خلق خدا کہہ رہی ہے’’گو عمران گو‘‘راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف  نے کہا کہ خودساختہ ایماندار کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں ہوں گی،پاکستان کی ساری جماعتیں اٹھ کھڑی ہوئی ہیں، آپ اتنےمضبوط اور مقبول ہیں تو یہ پابندیاں کس بات کی۔

کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ 2 سال میں جھوٹی حکومت کا پردہ فاش ہو گیا،آج عوام نے حکومت کو مسترد کردیاہے، وقت آگیا ہے پاکستان کی حکمرانی وہ کرے جو عوام کے ووٹ سے آئے گا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آپ اتنے مضبوط اور مقبول ہیں تو یہ پابندیاں کس بات کی،پاکستان کی ساری جماعتیں اٹھ کھڑی ہوئی ہیں،عمران خان دیکھو خلق خدا کہہ رہی ہے گو عمران گو،تم پاکستان کے عوام کوجمہوریت سے کب تک دور رکھو گے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آ ج کاجلسہ عظیم الشان ہے، ثابت ہوگیاحکمران ایک طرف اور عوام دوسری طرف کھڑے ہیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں، جھوٹ بولنے والے کیلیے دنیا اور آخرت میں سخت سزا ہے،حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جھوٹ بولا،الیکشن میں جھوٹے وعدے کئے گئے ، حکومت تواتر کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے۔

پی پی رہنما نے کہاکہ آپ نے کہا دیگر سیاست دان کرپٹ اور ہم ایماندار ہیں،آپ نے کہا آپکی حکومت میں خوشحالی آئےگی، روزگاربڑھے گا، آج بچہ بچہ جانتا ہے یہ نااہل حکومت ہے،2 سال میں جھوٹی حکومت کا پردہ فاش ہو گیا،آج عوام نے حکومت کو مسترد کردیاہے، خودساختہ ایماندار کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں ہوں گی،انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے پاکستان کی حکمرانی وہ کرے جو عوام کے ووٹ سے آئے گا،وزیراعظم کو عوام کی خدمت کرنی ہوتی ہے، دکھ درد بانٹنے ہوتے ہیں۔

آپ نےسردار اختر جان مینگل سے بے وفائی کی۔امیر حیدر ہوتی

اس سے قبل اے این پی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ کے پی کےامیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ بلوچوں اور پختونوں نے مل کر بلوچستان کے حقوق حاصل کرنا ہیں، گوادر پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے مقامی لوگوں کا ہونا چاہیے۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ آپ نے بلوچستان اورسردار اختر جان مینگل سےبے وفائی کی، سلیکٹڈ کو گھر جا ہو گا،نئے انتخابات ہوں گے تو الیکشن ہوں گےسلیکشن نہیں ہوگا،ملک میں کبھی آٹا،کبھی گندم،کبھی چینی غائب ہوجاتی ہے۔