قومی ٹيم کے سابق کپتان سليم ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کسی نوکری کيلئے درخواست نہيں دی، بہت سے ممالک سے نوکری کی پيشکشیں ہیں، بورڈ نے اين او سی نہ ديا تو عدالت جاؤں گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ اسکرپٹ اور کیسٹ کا بیس سال میں جواب نہیں مانگا، ٹرانسکرپٹ کا جواب مانگا تھا جو دے دیا، بورڈ پتہ نہیں کن سوالات کے جواب مانگ رہا ہے، آئی سی سی اور آزاد ایڈجیوڈیکیٹر نے کہا کہ اسکرپٹ تصدیق شدہ نہیں ہے۔
پی سی بی کو نوکری کیلئے درخواست دینے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے کوئی درخواست نہیں دوں گا، بہت سے ممالک سے نوکری کی پیشکشیں ہیں، ابھی بھی ایک بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہوں، پی سی بی نے این او سی نہیں ديا تو عدالت سے رجوع کروں گا۔
سابق کپتان کے وکیل سعود نصراللہ ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سلیم ملک پر کبھی بھی تاحیات پابندی نہیں لگی، صرف جرمانہ ہوا تھا۔