کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو
کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نے گندم کی فی من قیمت میں 600 روپے اضافہ کردیا

سندھ کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت2000 روپے فی من مقررکردی،گنے کی امدادی قیمت202 روپے فی من کی منظوری دیدی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کااجلاس ہوا،اجلاس میں گندم کی خریداری کی قیمت مقررکرنے کے ایجنڈے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

سندھ کابینہ نے امدادی قیمت2000 روپے فی من مقرر کردی،سیکرٹری خوراک نے کہاکہ پنجاب اور بلوچستان نے 1700 روپے فی من کی تجویزدی ہے۔

وزیر خوراک نے کہاکہ درآمدشدہ گندم ہم 5000 روپے فی من پر لیتے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہم درآمدشدہ گندم پرغیرملکی زرمبادلہ خرچ کرتے ہیں ،سیکریٹری خوراک نے مزید کہاکہ درآمد شدہ گندم کامعیار ہماری اپنی گندم کے معیار سے کم ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کاکہناہے کہ سندھ حکومت نے گندم کی قیمت میں 600 روپے اضافہ کردیا،گزشتہ سال گندم کی قیمت1400 روپے فی من تھی۔