بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔فائل فوٹو
بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔فائل فوٹو

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں ان فٹ شاداب خان کی جگہ عثمان قادرکو جگہ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رﺅف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور ٹیم کا مورال بلند ہے، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے اس لئے زمبابوے کیخلاف اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز جمعہ 30 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔