ٹوئٹر انتظامیہ نے اسے ’’متنازعہ اور گمراہ کن‘‘ کے طور پر نشان زد کردیا ہے۔فائل فوٹو
ٹوئٹر انتظامیہ نے اسے ’’متنازعہ اور گمراہ کن‘‘ کے طور پر نشان زد کردیا ہے۔فائل فوٹو

 ٹوئٹرنے ٹرمپ کا ٹویٹ’گمراہ کن‘ قراردیدیا

ٹوئٹر نے ڈونلڈٹرمپ کا جیت کے متعلق ٹویٹ گمراہ کن قرار دے کر ہائیڈ کردیا۔

ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ہم انتخابات جیت رہے ہیں اور ڈیموکریٹس کو ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ آج رات ایک بڑی فتح کا اعلان کروں گا۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا الیکشن کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹ ڈالنے نہیں دیے جائیں، ہم ان کو ایسا کرنے نہیں دیں گے۔

ٹویٹ کے کچھ ہی دیر بعد ٹوئٹر کی جانب سے اس کو ہائیڈ کردیا گیا اور لکھا کہ اس ٹویٹ میں امریکی انتخابات کے متعلق دی گئی کچھ یا تمام معلومات متنازع اور گمراہ کن ہوسکتی ہیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے اس ٹویٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے ’’متنازعہ اور گمراہ کن‘‘ کے طور پر نشان زد کردیا ہے۔

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کو فوری ایک نوٹیفکیشن بھیجا گیا ہے۔

فیس بک اور انسٹاگرام نے صارفین کو بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن میں تردید کی ہے کہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

واضع رہے امریکہ میں صدارتی انتخاب جیتنے والے امیدوار کو الیکٹورل کالج کے کل 538 میں سے270 یا اس سے زیادہ ووٹ درکار ہوتے ہیں۔