حکام کی جانب سے “اپنا گھر“ اسکیم کے تحت کرائم رپورٹرز کو تیار مکان دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،اجلاس کو بریفنگ
حکام کی جانب سے “اپنا گھر“ اسکیم کے تحت کرائم رپورٹرز کو تیار مکان دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،اجلاس کو بریفنگ

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کا اجلاس،صحافیوں کو درپیش مسائل پر غور

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حالیہ عرصے کے دوران صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور مختلف اداروں کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر امور زیر غور آئے ۔ جبکہ اجلاس میں کرائم رپورٹرز کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے "اپنا گھر” اسکیم میں ممبران سی آر اے کے لئے ذاتی گھر کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی سی آر اے اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے “اپنا گھر “ اسکیم سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران کو مستفید کرنے کے لئے سی آر اے کی منتخب باڈی کے نمائندوں نے ملک کے معروف بلڈر اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں سی آر اے کے ممبران کو ( نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم ) میں تیار مکان دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اجلاس میں مشاورت سے طے کیا گیا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں اپنا مکان لینے کے خواہشمند ممبران ایک ہفتہ میں صدر سی آر اے سمیر قریشی / رجب علی / سالک شاہ / سلمان لودھی / عاطف رضا کو شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرادیں تاکہ لسٹ ترتیب دی جاسکے ۔
اجلاس میں سمیر قریشی ، طٰہ عبیدی ، کاشف ہاشمی ، ندیم احمد ، سالک شاہ ، سہیل شبیر ، عاطف رضا ، رجب علی و دیگر نے شرکت کی ۔