پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔فائل فوٹو
پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔فائل فوٹو

 امریکی صدارتی انتخاب۔ تنائو کی کیفیت جاری

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہےفیصلہ کون ووٹوں کی گنتی جاری ہے اوراب تک کسی کی فتح واضح نہیں اورتنائو کی کیفیت جاری ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب کے بعد چند شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں جہاں ابھی بھی ووٹ گننے کا عمل جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس کے باہر ٹرمپ اورجو بائیڈن کے حامی آمنے سامنے آ گئے، مشتعل افراد ایک دوسرے سے الجھ پڑے، پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔US

پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ بائیڈن کے حامیوں نے ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔نیو یارک، میامی، مشی گن، کیلی فورنیا کے علاوہ نیویارک اور پنسلوینیا میں بھی احتجاج کیا گیا۔

ریاست پورٹ لینڈ کے شہراوریگن میں نیشنل گارڈز کو دوبارہ فعال کردیا گیا جب وہاں صدر ٹرمپ مخالف مظاہرہ پر تشدد ہو گیا۔ اس مظاہرے میں شریک افراد کا مطالبہ تھا کہ ڈالے گئے ہر ووٹ کو گِنا جائے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ چند افراد مظاہروں سے الگ ہو گئے اور دکانوں کے شیشے توڑ دیے۔ پولیس نے ان واقعات کو ہنگامہ قرار دیا۔

دوسری جانب منیاپولس میں پولیس نے دو سو کے قریب مظاہرین کو حراست میں لے لیا جنھوں نے ایک مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا تھا۔