بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔فائل فوٹو
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا کیسز5کروڑ سے تجاوزکرگئے

کورونا کے اعدادو شمار نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ2 لاکھ 55ہزار95 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور12لاکھ56ہزار123 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک کورونا سے 3کروڑ55لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد ایک کروڑ33لاکھ65ہزار سے زائد ہے،دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار257 سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ18 لاکھ2 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد1لاکھ 26 ہزار162 اور85لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 286 اور 56 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 17 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 251 تک پہنچ چکی ہے۔

فرانس میں 17لاکھ 48ہزار سے زائد افراد متاثر اور40 ہزار169 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سپین میں 13 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 38 ہزار 833 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 12 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 33 ہزار348اموات ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں48 ہزار888زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 لاکھ 71 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا بھرمیں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے، پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے،پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا، آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔