سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو

پی آئی اے کے 3500 ملازمین کو گھر بھیجنے کا منصوبہ تیار

لاہور: قومی ائیر لائن کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان بنا لیا گیا اور اس سلسلے میں پی آئی اے نے 12 ارب روپے سے زائد رقم بھی مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ملازمین کو گھر بھیجنے کے لئے والنٹری سیپریشن اسکیم تیار کی گئی ہے۔ پی آئی اے نے اسکیم کی مد میں حکومت سے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔ وی ایس ایس سکیم کے تحت فارغ ملازمین کو ادائیگیاں اڑھائی سال میں کی جائیں گی۔ والنٹری سیپریشن سکیم کے تحت ادارے سے افرادی قوت کا بوجھ کم ہوگا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کہ ملازمین کو گھر بھیجنے سے ادارے کو سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ پی آئی اے کے 30 جہازوں کے لئے ملازمین کی تعداد7 ہزار 500 تک رکھنے کا پلان بنایا گیا ہے۔
پی آئی اے کے ایک جہاز کے ساتھ صرف 250 ملازمین ہوں گے۔ پی آئی اے ملازمین کے ریٹائرمنٹ اخراجات کا معاملہ ای سی سی میں زیر غور آئے گا۔