معروف اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ریاستی ادارے مانیں یا نہ مانیں، اپوزیشن اور ریاست کے درمیان جاری مقابلے کے پہلے رائونڈ میں انہیں شکست ہوئی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کشمکش جاری ہے جس میں ایک طرف نواز شریف ، آصف علی زرداری اوردیگراپوزیشن جماعتیں ہیں تو دوسری طرف عمران خان اورفوجی قیادت ہے، میں سمجھتا ہوں کل اس مقابلے کا پہلا راونڈ ختم ہوا اوراس راونڈ میں نواز زرداری اتحاد کو بے مثال سیاسی مہارت کی بدولت کامیابی ہوئی ہے۔
کامران خان نے کہا کہ سندھ پولیس سے کیپٹن(ر) صفدرکو معصوم ، ان کے خلاف ایف آئی آرکو فراڈ قرار دلوادیا، اس کے چند گھنٹوں بعد ہی افواج پاکستان کی جانب سے ایک غیر معمولی اعترافی بیان جاری ہوا جس میں انکشاف ہوا کہ فوجی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ سندھ رینجرزاورآئی ایس آئی کے افسران انتہائی غیر مناسب رویے کے مرتکب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت کے بعد پی ڈی ایم کے کیمپ میں شادیانے بجنے لگے ہیں ، اس فتح کے پیچھے پیپلزپارٹی کی کمال حکمت عملی تھی اوراس پرعمل درآمد کروانے والی جماعت مسلم لیگ ن تھی، کامران خان نے کراچی میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد بننے والی صورتحال میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں کے بیانات کا حوالہ بھی دیا۔