این سی او سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ تمام شادی ہالز کھولے رہیں گے
این سی او سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ تمام شادی ہالز کھولے رہیں گے

عوام پریشان نہ ہوں شادی بند نہیں کریں گے، رانا رئیس

رانا رئیس نے کہا ہے کہ تمام صحافی حضرات کا شکریہ جو آج کی پریس کانفرنس میں تشریف لائے۔ میڈیا نے ہر فورم پر ہمارا ساتھ دیا ہماری آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا۔ این سی او سی کے اعلان کے بعد شادی ہال مالکان پریشانی کا شکار ہیں۔ آج کی پریس کانفرنس میں واضح کرنا چاہتا ہوں این سی او سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ تمام شادی ہالز کھولے رہیں گے۔
ہم نے حکومتی سطح پر بھی رابطہ کیا لیکن کسی نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔ میں اعلان کرتا ہوں شادی ہال ہرگز بند نہیں کرینگے۔ جلسے جلوس شاپنگ مال پر کوئی پابندی نہیں۔ ہم معاشی قتل کسی کو نہیں کرنے دینگے۔ 6 ماہ بندش کا ازالہ کیا جائے۔
عوام اطمیناں رکھیں شادی ہال بند نہیں ہورہے۔ ایس او پی سے متعلق انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ وزیر اعظم، چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا معاشی قتل روکا جائے۔ اسد عمر نے وزیر اعظم کے برعکس جارہے ہیں۔ وزیر اعظم شروع دن سے کاروبار کی بندش کے خلاف ہیں لیکن اسد عمر کو یہ بات سمجھ نہیں آئی۔