ایم این اے فہیم خان نے قیوم آباد یوسی 37سی ایریا میں مکمل ہونے والی سیوریج لائن کا دورہ کیا ۔ان کے ساتھ یوسی صدر عطاءخان ،یوسی جنرل سیکر یٹری شمشاد خان تنولی، ایم این اے کوآرڈینیٹر شکیل احمد ، طارق فراز خان اور تمام وارڈ کے صدور اور عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ علاقہ مکینوں نے ایم این اے فہیم خان کے اس اقدام پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کے دورہ کے موقع پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کو خوش آمدید کہا گیا۔
ایم این اے فہیم خان نے عوام کے اس جوش وخروش کو سراہا اور تعریفی و کلمات تشکر اداکئے اور ساتھ ہی اس بات کا یقین دلایا کہ ان شاء اللہ عنقریب ہم اپنے علاقے کو ترقی پزیر بنانے کے خواہاں ہیں سب سے پہلے ہمیں آپ سب کا ساتھ چاہئیے ان شاءاللہ قیوم آباد میرا علاقہ ہے اور اس علاقے کو اگر اپنا خون دے کر بھی گلستان اور سر سبز و شاداب بنانا پڑا تو ہم دریغ نہیں کرینگے اور اس کی تعمیر و ترقی کا سلسلہ ان شاءاللہ اب جاری وساری رہے گا۔