انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبرکرکراچی پہنچے گی۔فائل فوٹو
انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبرکرکراچی پہنچے گی۔فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مختصر دورہ پاکستان کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نےآئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل مختصر دورہ پاکستان کا اعلان کردیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشترکہ اعلان کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں پاکستان آئے گی۔

انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبرکرکراچی پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبرکرکراچی میں ہوں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انگلینڈ ٹیم اکتوبر2021 میں پاکستان میں سیریز کھیلے گی۔

اس مختصر سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 16 اکتوبر کو بھارت روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان یہ سیریز  پہلے جنوری میں ہونا تھی لیکن لاجسٹک اور دیگر مسائل کی وجہ سے اسکو اکتوبرکے لیے ری شیڈول کردیا گیا۔