رپورٹ :شرجیل مدنی
رضویہ کی حدود الحسن سوسائٹی میں فائرنگ کے واقع کا معاملہ ۔رضویہ پولیس کے مطابق ملزمان نے انور لاکھانی کو کافی فاصلہ سے ٹارگٹ کیا ۔واقع ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے ۔ملزمان نے انور لاکھانی پر 3فائر کئے جوکہ سر اور ٹانگوں پر لگے ۔رضویہ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے انور لاکھانی نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ملزمان کی جانب سے انور لاکھانی کے سر پر گولی ماری گئی ہے۔جس کے بعد ذخمی انور لاکھانی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق زخمی انور لاکھانی سے کوئی سامان نہیں چھینا گیا۔رضویہ پولیس کا کہنا ہے کہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کر رہے ہیں جس کے بعد مزید وضاحت کی جا سکے گی۔اس حوالے سے ایس ایچ او رضویہ حاجی ثناءاللہ نے امت کو بتایا کہ مزکورہ واقع میں ذخمی ہونے والے شخص کا نام انور لاکھانی ہے جس کی اپنی اسکول وین ہے جوکہ اسکول کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرتی ہے ۔ذخمی انور لاکھانی کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن اس وقت وہ بیان دینے کے قابل نہیں ہے ۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ معاملہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے کیونکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان نے انور لاکھانی کو کافی فاصلہ سے ٹا رگٹ کیا ہے جبکہ انور لاکھانی سے کسی قسم کی لوٹ مار نہیں کی گئی ہے۔اور انور لاکھانی کے پاس موبائل بھی سستا والا تھا واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور انوسٹی گیشن افسر مزکورہ واقع میں ذخمی ہونے والے انور لاکھانی کی حالت بہتر ہونے کا انتظار کر رہا ہے ۔جس کے بعد تفتیش کے ذریعے معاملہ واضح ہو سکے گا ۔