ویلفئیر کیلئے شہر کے 15 مختلف اسپتالوں میں تعینات کئے گئے پولیس فوکل پرسن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی
ویلفئیر کیلئے شہر کے 15 مختلف اسپتالوں میں تعینات کئے گئے پولیس فوکل پرسن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

کراچی پولیس ویلفئیر ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل آئی جی کی زیرصدارت اجلاس

کراچی پولیس آفس میں پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ویلفئیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس کی صدارت کی۔
کراچی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ویلفئیر کیلئے شہر کے 15 مختلف اسپتالوں میں تعینات کئے گئے پولیس فوکل پرسن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
کراچی پولیس ویلفئیر ڈپارٹمنٹ کیجانب سے پولیس افسران و اہلکاروں اور انکی فیملیز کی مکمل معاونت اور رہنمائی کی جا رہی ہے۔
پولیس ویلفئیر میں اصلاحات کا مقصد اہلکاروں کو طبی معاونت کی فراہمی ہے۔
مختص کئے گئے اسپتالوں میں تعینات پولیس کے فوکل پرسن اور دیگر اسٹاف ہفتے کے سات دن تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے پولیس اہلکاروں اور انکی فیملیز کی رہنمائی اور معاونت کیلئے موجود رہتا ہے۔
مجموعی طور پر 57 افسران و اہلکار ان اسپتالوں میں ویلفئیر کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
کراچی پولیس کیجانب سے شہر کے مختلف اسپتالوں میں تعینات کئے گئے فوکل پرسنز نے پولیس افسران و اہلکاروں کو دی جانے والی سہولیات اور رہنمائی کے حوالے سے مجموعی ڈیٹا پیش کیا۔
ویلفیئر آفیسرز کیجانب سے ایک ماہ کے دوران کراچی پولیس کے 741 افسران و اہلکاروں کو طبی معاونت فراہم کی گئی ہے۔
کراچی پولیس کے افسران و اہلکار مختص کئے گئے اسپتالوں میں طبی معاونت کی فراہمی کیلئے انچارج فوکل پرسن سب انسپکٹر وجاہت سے نمبر 03332758319 پر رابطہ کریں اور مکمل رہنمائی حاصل کریں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس ویلفیئر کیلئے اسپتالوں میں تعینات کراچی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام کا اعلان کیا۔
کراچی پولیس محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کے تحفظ اور امن و امان سمیت محکمے میں فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل عملے کی بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے