اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو کورونا کاشکارہو گئی۔
پولیس نے آرزو فاطمہ کیس کاچالان عدالت میں پیش کردیا،چالان میں کہاگیاہے کہ آرزو کی کورونا رپورٹ16 نومبرکو موصول ہوئی ،پولیس نے کورونا کاشکارآرزو کو عدالت میں پیش کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم اظہرعلی کا بھی کوروناٹیسٹ کرایاگیاجو منفی آیا،چالان میں کہا گیا ہے کہ آرزو نے اپنے بیان میں بتایاکہ اس کی اظہرعلی سے طویل عرصہ سے دوستی ہے، وہ اظہرکے ساتھ موٹر سائیکل پر وکیل کے دفتر پہنچی جہاں ان کا نکاح ہوا۔
چالان کے مطابق ملزم اظہرعلی کے خون کے نمونے ڈی این اے کےلیے بھجوا دیے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔دوسری جانب نکاح خواں نے اپنے بیان میں کہا کہ لڑکی نے عمر18 سال ہونے سے متعلق دستاویزات پیش کی تھیں۔آرزو کے بیان کے بعد پولیس نے مقدمہ سے اغوا کی دفعہ اے 264 خارج کردی۔