کابینہ کے اکثریت رہنماؤں کے علاوہ نائب صدر مائیک پینس کی حمایت درکار ہوگی۔فائل فوٹو
کابینہ کے اکثریت رہنماؤں کے علاوہ نائب صدر مائیک پینس کی حمایت درکار ہوگی۔فائل فوٹو

آخرکارٹرمپ نے گھٹنے ٹیک دیے۔صدارت چھوڑنے کی تیاری کرلی

صدرٹرمپ نے کڑواگھونٹ پیتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کو بالآخر اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی جس کے بعد کئی ہفتوں سے امریکی صدر کی جانب سے جاری ٹال مٹول انجام کو پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنرل سروس ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ایملی مرفی کی جانب سے لکھے گئے خط میں نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو آگاہ کیا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتدارکی باضابطہ منتقلی کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایملی مرفی کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد اب بائیڈن انتظامیہ حکومت سازی کے لیے لاکھوں ڈالر حکومتی فنڈز سے استعمال کر سکے گی۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قانونی جنگ جاری رہے گی مگرانتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہے اسے انجام دیا جائے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والے منظوری پر امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ خط صدر ٹرمپ کی شکست تسلیم کیے جانےکا پہلا قدم ہے۔