4 سالہ ایک شرارتی برازیلی بچے نے اپنی ماں کے فون کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 12 ہزار روپے کا کھانا آن لائن آرڈر کر دیا۔
4 سال کی عمر کے بچے شرارتی اورنا سمجھ تو ہوتے ہی ہیں اورآج کل کی نئی نسل 6 ماہ سے ہی موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے بڑی ہو رہی ہے، اس عمر کے معصوم بچے ایسی شرارتیں کرتے ہیں کہ جس سے والدین کے چہرے پر ہنسی آ جاتی ہے مگر ہر شرارت ہنسنے والی نہیں ہوتی، کبھی کبھار بچوں کی یہی شرارتیں والدین کے لیے نقصان کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
ایک ایسی ہی شرارت کا ذکر برازیلی خاتون رائیسا انڈرانڈے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرکیا ہے۔ برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون کی جانب سے اپنے بچے کی ایک تصویرانسٹا گرام پر شیئرکرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اُن کے 4 سالہ شرارتی بیٹے نے اُن کا موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ایک معروف اور مہنگی فوڈ چین سے 400 برازیلین رئیل ’برازیلی کرنسی‘ کا کھانا آرڈرکردیا۔