سوڈان کے سابق وزیر اعظم صادق المہدی کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔
وہ گزشتہ تین ہفتے سے متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ جمعرات کے روز انتقال کرگئے۔
ان کے اہل خانہ اور جماعت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثر ہونے کے بعد تین ہفتے قبل انہیں متحدہ عرب امارات میں ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
امّہ پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مہدی کی تدفین جمعے کے روز سوڈان کے عمد رمان شہر میں کی جائے گی۔
صادق المہدی سوڈان کے آخری منتخب جمہوری وزیراعظم تھے جنہیں فوج نے 1989میں وزیر اعظم صادق المہدی کا تختہ پلٹ دیا تھا اوران کی جگہ سابق صدر عمر البشیرکو اقتدار پر بٹھا دیا تھا۔ اقتدار سے معزول کر دیے جانے کے باوجود مہدی سوڈان کی سیاست میں کافی مؤثر شخصیت رہے۔