کیس میں تاخیر کو جواز بنا کر ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔وکیل۔فائل فوٹو
کیس میں تاخیر کو جواز بنا کر ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔وکیل۔فائل فوٹو

مرید عباس قتل کیس۔ مفرورملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کا حکم

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا جب کہ عدالت نے تفتیشی پولیس کواینکر مرید عباس قتل کیس میں مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے، جائیداد ضبط کرنے اوراخبارات میں اشتہارات شائع کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں سیشن عدالت کے روبرو اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی پولیس نے ملزم عادل زمان کو گرفتارکرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کی جانب سے جمع کرائی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم کو گرفتارکرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا، ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے کے لیے کے پی میں مختلف ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیے دیا، عدالت نے عادل زمان اوراس کی جائیداد سے متعلق اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کے حوالے سے اشتہارات شائع کرکے 12 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔