پاکستان میں مزید54 افراد جاں بحق ہوگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار897 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمارکے مطابق 3ہزار 113نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3لاکھ89ہزار311 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 35ہزار881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور45ہزار 533 زیرعلاج ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد28 ہزار980، خیبرپختونخوا46 ہزار281، سندھ ایک لاکھ 68 ہزار783، پنجاب ایک لاکھ 17 ہزار160، بلوچستان 17 ہزار8، آزاد کشمیرمیں6ہزار501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار598 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار945افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار885، خیبر پختونخوا ایک ہزار346، اسلام آباد305، گلگت بلتستان96، بلوچستان میں 165 اورآزاد کشمیر میں155 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔