سندھ حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں  کاروباری اوقات صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کردیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں  کاروباری اوقات صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کردیا گیا ہے۔

کرونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر  پھر سے  شہربھر میں لاک ڈائون لگانے مارکیٹوں ، بازاروں اور ریسٹورنٹس کو صبح 6سے شام 6بجے تک کھولنے کا نوتیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

جس پر تاجر برادری کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا اور نوٹیفیکیشن کو مسترد کیا گیا تھا تاہم جمعرات کے روز حکومت سندھ اور شہر کی مختلف تاجر برادری کے درمیان ملاقات ہوئی اور ٹائمنگ کے اوقات میں سندھ حکومت نے تاجر برادری کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے کاروبار کی ٹائمنگ صبح6بجے سے شام 8 بجے تک کرنے کی منظوری دی گئی ۔

جس کے بعد جمعہ کے روز سندھ حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں  کاروباری اوقات صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کردیا گیا ہے۔

جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ کی رات 10 بجے تک کھلے مقام پر کھانا اور ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔