موچکو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انڈین اسمگلنگ شدہ گٹکاون ٹوون،ایرانی اسمگلنگ شدہ کپڑا اور ایرانی ڈیزل برآمدکرلیا۔
موچکو پولیس نے ناردرن بائی پاس نذد (پی این اے ڈی)بلوچستان سے آنے والی مسافر کوچ نمبر CH-15968 کو چیک کیا جس کی چھت میں بنے خفیہ خانے سے 52 پیکٹ انڈین اسمگلنگ شدہ گٹکا ون ٹو ون اورایرانی اسمگلنگ شدہ کپڑا 33 رول برآمدکرلیاگیا.
جبکہ ملزم بس ڈرائیور اور کلینر محمد اقبال ولد عبدالقیوم، نصیر احمد ولد فضل محمد اور نزیر احمد ولد دستگیر کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 501/20 بجرم دفعہ 8 گٹکا ماوا ایکٹ 2019 درج کیا گیا۔جبکہ
اسمگلنگ شدہ کپڑے کو کسٹم حکام کے حوالے کیے جانے کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے.
موچکو پولیس نے حب چوکی کی طرف سے آنے والے ٹرک نمبر TTD-336 کو چیک کیا جسکی دونوں اطراف میں اضافی ٹینکیاں لگا کر اسمگلنگ شدہ ایرانی ڈیزل 2000 لیٹر انتہائی غیر محفوظ حالت میں لایا گیا تھا۔
ٹرک ڈرائیور محمودبلوچ ولد محمد علی کوگرفتار کیاگیا اور اسکے مقدمہ الزام نمبر 502/20 بجرم دفعہ 285/286 قائم کیا گیا۔