دبئی کے اسپتال میں اسمارٹ لیب کا افتتاح کردیا گیا۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ہائی اسپیڈ ڈیوائسز سے لیس اسمارٹ لیب میں ایک منٹ سے کم وقت میں ٹیسٹ کے رزلٹ آجایا کریں گے۔
جدید ٹیکنالوجی والی اس اسمارٹ لیب میں سالانہ بیس لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔
جدید مشینوں کے ذریعے جگر، گردہ اور دل کے 2 ہزار نمونوں کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ٹیسٹ کیا جا سکے گا، لیب 24 گھنٹے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔