چین کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کان میں کاربن مونو آکسائڈ گیس ضرورت سے زیادہ بھر جانے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ کان میں پھنسنے والے 24 میں سے 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
گزشتہ دو ماہ میں اس نوعیت کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔
چین کی کانیں دنیا کی خطرناک ترین کانوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ اسی سال ستمبر میں ہی چونگ کنگ کی ایک کوئلے کی کان میں کاربن مونو آکسائڈ گیس ضرورت سے زیادہ بھر جانے سے 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔