موچکو پولیس کو آج مشرف کالونی میں اہل علاقہ نے اطلاع دی کہ ایک شخص جس کا نام محمد رفیق ولد محمد اسحاق اس نے غازی کلینک کے نام سے کلینک کھولا ھے اور کوالیفائیڈ ڈاکٹر نہیں ھے پھر بھی عام عوام کو ایلوپیتھک ادویات تجویز اور علاج معالجہ کرتا ھے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کی صحت اور زندگی کو سخت خطرات لاحق ہیں۔
جس پر کارروائی کرتے ہوئے کلینک پر جا کر چیک کیا گیا اور اس سے اس کے کوالیفائیڈ ڈاکٹر ھونے کا سرٹیفکیٹ طلب کیا گیا جو کہ پیش نا کر سکا موقعہ سے ایلو پیتھک ادویات انجکشن ڈرپ وغیرہ برآمد ھوے۔
جعلی ڈاکٹر محمد رفیق کو گرفتار کیا گیا اور اسکے خلاف مقدمہ الزام نمبر 516/20 بجرم دفعہ 419/420 تعزیرات پاکستان تھانہ موچکو میں درج کیا گیا-
اس جعلی ڈاکٹر کے خلاف افسران بالا کی طرف سے IR رپورٹ بھی تھانہ میں ترسیل کی گئی تھی-