پاکستان میں کورونا وائرس سے 60 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار547 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار804، سندھ میں ایک لاکھ 87 ہزار 684، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار506، بلوچستان میں 17 ہزار540، گلگت بلتستان میں 4 ہزار761، اسلام آباد میں 33 ہزار420 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار427 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 58 لاکھ 65 ہزار 944 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 92 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 72 ہزار271 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 498 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار547 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 242، سندھ میں 3 ہزار81، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 429، اسلام آباد میں 345، بلوچستان میں 170، گلگت بلتستان میں 98 اورآزاد کشمیر میں 182 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔