کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 1837ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750روپے اور 643روپے کی کمی واقع ہوئی.
قیمتوں میں کمی کے نیتجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 110450روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 94693روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1220روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت1045روپے95پیسے پر مستحکم رہی۔