ملزم ضلع ملاکنڈ اور ضلع مردان میں متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔فائل فوٹو
ملزم ضلع ملاکنڈ اور ضلع مردان میں متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔فائل فوٹو

کمسن بچی کو قتل کرکے جلانے والا ملزم گرفتار

پشاور پولیس نے سے کمسن بچی کو قتل کرکے جلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بڈہ بیرمیں کمسن بچی کے قتل اور جلائے جانے میں ملوث ملزم کو ضلع خیبر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی عمر 7 سات سال تھی اور ملزم بچی کا ہمسایہ ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ21 نومبرکو بچی گھر سے ٹافیاں لینے نکلی تھی جسے ملزم نے قتل کیا اور جلا دیا۔