آئندہ برس پاکستان ایک دو نہیں بلکہ چار غیر ملکی ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اخبارات میں ایک اشتہار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس پاکستان ٹیم جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔
پی سی بی نے چاروں ہوم سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اسپانسرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پہلے مرحلے میں کووڈ-19 کے حالات میں سینی ٹائزیشن، سیریز ٹائٹل پارٹنر شپ، سیریز پریزنٹنگ، کیٹگری پارٹنر شپ رائٹس ریڈیو اور آڈیو اسٹریمنگ، وائرلیس موبائل ٹیلفونی رائٹس اور ہائی جین پارٹنر رائٹس کے لیے پیشکشں طلب کی گئی ہیں جو 28 دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے 16 جنوری کو کراچی پہنچنا ہے، سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں جبکہ سیریز کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔