بدھ کے روز سے سپر اسٹورز کے علاوہ ملک بھر میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز دوبارہ بند کر دیے جائیں گے
بدھ کے روز سے سپر اسٹورز کے علاوہ ملک بھر میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز دوبارہ بند کر دیے جائیں گے

کورونا‘ جرمنی میں آئندہ ہفتے سے دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

جرمنی میں بے قابو ہوتے کورونا وائرس کے باعث آئندہ ہفتے سے دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آن لائن اجلاس میں مشاورت کے بعد اہم اعلان کیا ہے جس کے تحت بدھ کے روز سے سپر اسٹورز کے علاوہ ملک بھر میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز دوبارہ بند کر دیے جائیں گے۔
اس دوران تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے اور لاک ڈاؤن دس جنوری تک جاری رہے گا۔
انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاؤن کا انتہائی مشکل فیصلہ کرنے پر مجبور ہو گئی ہوں۔
خیال رہے کہ جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے بیس ہزار دو سو نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب 13 لاکھ 20 ہزار سات سو سولہ ہو گئی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جرمنی میں کووڈ 19 کے باعث مزید 331 ہلاکتیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ ان نئی ہلاکتوں کے بعد جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد بھی اب اکیس ہزار آٹھ سو کے قریب ہو گئی ہے۔