چین امریکا اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا ملک ہے جسے ایسی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔فائل فوٹو
چین امریکا اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا ملک ہے جسے ایسی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔فائل فوٹو

چین چاند سے مٹی اور چٹانی نمونے لانے میں کامیاب ہو گیا

چینی خلائی گاڑی چار دہائیوں بعد چاند سے مٹی اور چٹانی نمونے زمین پرلانے میں کامیاب ہو گئی۔

صرف معاشی ہی نہیں خلائی میدان میں بھی چین کسی سے پیچھے نہیں۔ چینی اعلیٰ حکام نے اس سفر کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق چاند کی مٹی اور چتانی نمونوں کی مدد سے چاند پر ہوا کی نمی، پانی اورآکسیجن کے علاوہ انسانوں کے گھر بسانے کے حوالے سے تحقیق ممکن ہوگی۔

چین امریکا اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا ملک ہے جسے ایسی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اسپیس شپ یکم دسمبر کو چاند پر اتری تھی جہاں سے 6 فٹ ڈرل کر کے 4 اعشاریہ 4 پاونڈ وزنی نمونے حاصل کیے۔

چاند کی مٹی اور چتانی نمونے لانے کے اس مشن کو چینگ فائیو مشن کا نام دیا گیا تھا۔ اس مشن کے دوران چاند گاڑی نے چند دن چاند کی سطح پرگزارے اور وہاں کی ارضیاتی خصوصیات جانچنے کے لیے مواد اکٹھا کیا۔یہ چاند گاڑی کیمرہ، سپیکٹرو میٹر اور ریڈار سمیت کئی آلات سے لیس تھی۔